Monday, February 24, 2014

انا الحق

مری خامشی ہے قسم سے انا الحق،
سزا وارِ دار و رسن ہے، انا الحق،
نہ بولوں تو منصور، بولوں تو مجرم،
بہر حال مجرم، برائے انا الحق..

محمد امین

3 comments :

  1. محمد امین قریشی صاحب
    میرے پلّے کچھ نہیں پڑا ۔ بات ویسے آپ نے بہت بڑی کہہ دی ہے ایسی کہ میں عملی زندگی کی آدھی صدی میں نہیں کہہ سکا کیونکہ الحق تو صرف اللہ کی ذات ہے ۔ انسان تو ضطاوار ہے

    ReplyDelete
  2. معذرت ۔ غلط چابی دبا دی تھی ۔ خطاوار لکھنا تھا ضطاوار نہیں

    ReplyDelete
  3. افتخار انکل: بہت شکریہ تبصرے کا۔ اللہ مجھے معاف فرمائے۔ یہ منصور حلاج والی بات کہنی چاہی تھی۔ فگریٹو ہے، علامتی بات ہے۔۔۔

    ReplyDelete